اسمِ ذات: اللہ جل جلالہ

تعارف

فخر المشائخ قرآن اکیڈمی لاہور میں قائم ایک دینی تعلیمی ادارہ ہے، جس کا مقصد قرآن و سنت کی تعلیم اور اہلِ سنت والجماعت کے عقائد کے مطابق دینی علوم کی ترویج ہے۔

اکیڈمی کا نام فخر المشائخ حضرت میاں جمیل احمد شرقپوری نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ کی نسبت سے ہے۔

جن کے دستِ مبارک سے اس کی تعمیر کا آغاز ہوا، اور جن کی نظرِ عنایت اور فیضان سے یہ اکیڈمی جاری و ساری ہے

فخر المشائخ حضرت صاحبزادہ میاں جمیل احمد شرقپوری نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ

آپ ۲۷ شوال ۱۳۵۱ھ (۲۳ فروری ۱۹۳۳ء) کو شرقپور شریف میں پیدا ہوئے۔ آپ ثانی لاثانی حضرت میاں غلام اللہ شرقپوری رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند تھے۔ آپ اپنی ہر خدمت کو اعلیٰ حضرت شیرِ ربانی میاں شیر محمد شرقپوری رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ کے فیضان کا ثمر قرار دیتے تھے۔

آپ رسولِ کریم ﷺ کے غلام اور عاشق، داعیِ تعلیماتِ مجدد الفِ ثانی اور مظہرِ فیضانِ شیرِ ربانی تھے۔ آپ بڑے حلیم الطبع، مہمان نواز اور منکسر مزاج تھے؛ ہر ایک سے شفقت و محبت کا برتاؤ آپ کی طبیعت کا حصہ تھا۔ ذاتی زندگی نہایت سادہ رکھی اور اپنے مشن کو ہر چیز پر مقدم رکھا۔

۱۹۵۱ء میں آپ نے ماہنامہ نورِ اسلام جاری فرمایا اور ۱۹۶۰ء میں ضلع شیخوپورہ میں پہلی یومِ مجدد کانفرنس منعقد کی۔ مدینہ منورہ میں رباطِ شیرِ ربانی، طالبات کے لیے جامعہ حضرت شیرِ ربانی، شیرِ ربانی فری ڈسپنسری، اور پنجاب یونیورسٹی کو تقریباً بارہ ہزار کتب کا عطیہ آپ کی یادگار خدمات ہیں۔ آپ کا وصال ۱۱ ستمبر ۲۰۱۳ء کو ہوا۔

مساجدمختلف شہروں میں بہت سی شیرِ ربانی مساجد تعمیر کروائیں — جن میں شیخوپورہ، لاہور، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد اور کوٹلی (آزاد کشمیر) کی مساجد شامل ہیں۔
مدارس و ادارےشرقپور شریف میں مدرسہ دارالمبلغین حضرت میاں صاحب، طالبات کے لیے جامعہ حضرت شیرِ ربانی، شیرِ ربانی فری ڈسپنسری، اور مکتبہ نورِ اسلام۔
علما کی قدرساری زندگی اہلِ علم کی سرپرستی کرنے اور علم کی ترویج و اشاعت میں گزری۔
مشنِ مجددیگاؤں گاؤں یومِ مجدد الفِ ثانی منانے کی تحریک شروع کی؛ ۱۹۶۰ء میں ضلع شیخوپورہ میں پہلی مجدد کانفرنس منعقد کی، اور مکتوباتِ امام ربانی کا انگریزی ترجمہ کروایا۔

بفیضانِ نظر

  • اعلیٰ حضرت شیرِ ربانیمیاں شیر محمد شرقپوریرحمۃ اللہ علیہ
  • ثانی لاثانی حضرتمیاں غلام اللہ شرقپوریرحمۃ اللہ علیہ
  • فخر المشائخ حضرتمیاں جمیل احمد شرقپوریرحمۃ اللہ علیہ
  • فخرِ شیرِ ربانی حضرتمیاں خلیل احمد شرقپوریرحمۃ اللہ علیہ